پنجاب:145طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگیئ

پنجاب:145طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگیئ

اوکاڑہ، ملتان، لیہ، سیالکوٹ اور لودھراں میں ایک ایک طالب علم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ گوجرانوالہ50، ڈیرہ غازی خان 2 اوربہاولپورمیں4طلبہ میں کورونا وائرس پایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق فیصل آباد8 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں3 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے طلبہ کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے مڈل کلاسز کا آغاز کرتے ہوئے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کا آغاز کیا تھا۔ آج حکومت نے پرائمری کلاسز کا بھی آغاز کر دیا ہے۔حکومت کی جانب سے ہدایت دی گئی ہیں کہ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل اور دیگر سرگرمیوں کے دوران مناسب حفاظتی تدابیر اپنائی جائیں۔

بیماری کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سماجی دوری اپنائی جائے گی۔ بچے اور والدین ماسک لازمی پہن کر سکول آئیں چاہے کپڑے کا ماسک ہی کیوں نا ہو۔ بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر والدین انہیں اسکول ہر گز نہ بھیجیں۔ طبیعت زیادہ خراب ہو تو ٹیسٹ کرائیں، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فوری اسکول انتظامیہ کو آگاہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں