دنیا کا سب سے موٹا شخص کورونا سے صحت یاب

دنیا کا سب سے موٹا شخص کورونا سے صحت یاب

کورونا وائرس | ایث نیوز | Page 21

میکسیکو سٹی: میکسیکو سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے موٹے شخص نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو سے تعلق رکھنے والے 208 کلو وزنی ہوآن پیڈرو فرانکو کے پاس موٹاپے کا عالمی ریکارڈ بھی ہے، وہ کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 36 سالہ ہوآن پیڈرو فرانکو ذٰیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور پھیپھڑوں کے دائمی مرض میں مبتلا ہیں، وہ کورونا وائرس کے باعث اپنی 67 سالہ والدہ کو بھی کھو چکے ہیں۔

ہوآن پیڈرو فرانکو کا نام 33 سال کی عمر میں 2017 میں دنیا کے سب سے وزنی شخص کے طور پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا تھا۔ اس وقت ہوآن پیڈرو فرانکو کا وزن 595 کلو تھا۔ جب کہ اب ان کا وزن 208 کلو ہے۔ مبصرین وزن میں اس قدر کمی کو بھی ایک کمال قرار دے رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق کرونا وائرس کے ہاتھوں اپنی67 سالہ والدہ کو کھو دینے والے ہوآن پیڈرو فرانکو کا کہنا ہے کہ کرونا سے صحت یابی، کئی برس کی ڈائٹنگ، ورزش اور معدے کے حجم کو چھوٹا کرنے کے تین آپریشنز کے باعث ممکن ہوا ہے۔ان سرجریز کے نتیجے میں ہوآن پیڈرو فرانکو کا سینکڑوں کلو وزن کم ہوا اور انہیں بلڈ پریشر اور شوگر پر قابو پانے میں مدد ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں