کراچی عمارت حادثہ

کراچی کے اللہ والا ٹاؤن میں رہائشی عمارت گرگئی، کی ہلاکتوں کا خدشہ

کراچی: کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں چارمنزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی۔

کراچی عمارت حادثہ

نیوزکے مطابق کراچی میں کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں چارمنزلہ رہائشی عمارت گرگئی۔ عمارت 80 گزکے پلاٹ پرتعمیرکی گئی تھی۔ تاحال ملبے سے 5 زخمیوں کونکالیا گیا ہے اورانہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم رہائشیوں کے عمارت کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ریسکیوحکام فوری طورپرموقع پرپہنچ گئے اورعلاقہ مکینوں کی مدد سے امدادی کام کا آغازکردیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 3 دن پہلے عمارت گرنے کا خدشہ ظاہرکیا گیا تھا، عمارت کے بیم پلرنے جگہ چھوڑدی تھی۔ کراچی شرقی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں چار منزلہ رہائشی عمارت زمیں بوس ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے اور ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جس مقام پر عمارت گری ہے وہاں کافی عرصے سے پانی کھڑا تھا،  زمین بوس ہونے والی عمارت میں 6 فیملیز رہائش پذیر تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں