پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر بیٹے کا باپ پر چھری سے حملہ

پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر بیٹے کا باپ پر چھری سے حملہ

نے باپ کو چھری کے وار کرکے زخمی کردیا اور خود بھی خودکشی کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق زخمی باپ بیٹوں کی شناخت عرفان اور عامر کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں زخمیوں کو میرٹھ میڈیکل کالج میں طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا ہے، جہاں بیٹے کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ میں ایک نوجوان نے پب جی کھیلنے سے روکنے پر اپنی اور اپنے  باپ کی جان لینے کی کوشش کی۔ نوجوان نے پہلے چھری کے ساتھ باپ پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کیا اور پھر اپنی جان لینے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت عرفان (باپ) اور عامر (بیٹا) کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کو میرٹھ میڈیکل کالج منتقل کردیا گیا ہے جہاں بیٹے کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں